سمندر میں خطرات سے نمٹنے کے لیے بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف


سمندر میں خطرات سے نمٹنے کی تیاری کے سلسلے میں برطانوی بحریہ نے نیا بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر متعارف کروا دیا۔

بغیر پائلٹ ہیلی کاپٹر نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی،برطانیہ کی رائل نیوی نے خود کار ہیلی کاپٹر کو ’’پروٹیئس‘‘ کا نام دیاہے۔

برٹش رائل نیوی کے مطابق ’’پروٹیئس‘‘ہیلی کاپٹر سمندری گشت اور زیر آب اہداف کی نگرانی کیلئے ڈیزائن کیا گیاہے، جس کی تیاری پر 8 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔

برطانوی رائل نیوی کے مطابق ہیلی کاپٹر کو دفاعی اور فضائی ٹیکنالوجی کی کمپنی لیونارڈو نے تیار کیا ہے۔

Related posts

ٹرمپ انتظامیہ ‘آٹو پالیسی’ کی توجہ کو تبدیل کرتی ہے

عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی طلب موجود ہے، عالمی سطح پر موثر تشہیر کیلئے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی سبسڈی فوری طور پر بحال کی جائے، قائم مقام چیئرمین پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن

غذائی درآمدات میں کمی کیلئے دال،چائے،سویابین وگنے کی کاشت بڑھانے کی ضرورت ہے، شاہد عمران