انٹارکٹیکا کے نیچے چھپے راز سامنے آ گئے، سائنسدانوں کی بڑی کامیابی


سائنسدان تاریخ میں پہلی بار یہ جاننے میں کامیاب ہو گئے ہیں کہ انٹارکٹیکا کی سرزمین میں برف کی موٹی تہوں کے نیچے کون سے حیران کن راز پوشیدہ ہیں۔ ماہرین نے برف سے ڈھکے اس براعظم سے متعلق ایسی غیر معمولی تفصیلات پیش کی ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹارکٹیکا میں جمی ہوئی کئی کلومیٹر موٹی برف اب تک سائنس دانوں کے لیے اس کی اصل زمینی ساخت کو جاننے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی رہی۔ تاہم جدید نقشہ سازی کی انتہائی اعلیٰ تکنیک کے استعمال سے یہ مشکل بڑی حد تک حل کر لی گئی ہے۔

تحقیق میں سیٹلائٹ ڈیٹا، جدید ریڈار سسٹمز اور انٹارکٹیکا میں گلیشیئرز کے سرکنے کی طبیعیات کو استعمال کیا گیا ہے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق انٹارکٹیکا کی برف کے نیچے ہزاروں بلند و بالا چوٹیاں، وسیع و عریض وادیاں اور گہری، تنگ گھاٹیاں دفن ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انکشاف ہونے والی یہ جغرافیائی ساخت بڑے پہاڑی سلسلوں، پیچیدہ زمینی نشیب و فراز اور وسیع وادیوں پر مشتمل ہے۔ جو اس خطے سے متعلق اب تک کی سب سے حیران کن اور جامع دریافت سمجھی جا رہی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ معلومات نہ صرف انٹارکٹیکا کی جغرافیائی تاریخ کو سمجھنے میں مدد فراہم کریں گی۔ بلکہ مستقبل میں برفانی چادروں کے پگھلاؤ اور عالمی سطح سمندر میں ممکنہ اضافے کی پیشگوئی کے لیے بھی انتہائی اہم ثابت ہوں گی۔

 

Related posts

معیاری بیج کے استعمال کے باعث گندم کی بھرپور فصل کا تخمینہ ہے ‘پنجاب سیڈ کارپوریشن ریسرچ پرکام جاری ہے ،کسانوں کو خوشخبریاں دیں گے ‘ مینیجنگ ڈائریکٹر نوید شہزاد مرزا

پاکستانی قوم دہشتگردی کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے پر عزم ہے‘ محسن نقوی وزیر داخلہ سے پسمیڈا کے وائس چیئرمین محمد یاسین کی ملاقات ، پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا

کیا آپ کو افسردگی ہے یا یہ صرف پیر کے بلوز ہیں؟ معلوم کریں کہ سائنس کہاں کھڑی ہے