پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور کر گیا


پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

2200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 491 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پول، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایم سی بی، میزان بینک اور نیشنل بینک بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Related posts

ایپل کی نئی آئی فون 18 سیریز متعارف کروا دی گئیں

ابتدائی لطیف علامات کا پتہ لگائیں کہ آپ کو پارکنسن کی بیماری ہوسکتی ہے

کیا آپ کا بھی انٹرنیٹ سست ہے؟ وہ مقامات جہاں وائی فائی راؤٹر لگانے سے انٹرنیٹ سست ہو جاتا ہے