دنیا کے تیز ترین ڈرون نے نیا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا


جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے لُک اور مائیک بیل نے ڈرون کی رفتار میں اضافہ کر کے دوبارہ عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

جنوبی افریقہ کے لُک اور مائیک بیل، جو رشتے میں باپ بیٹے ہیں نے دنیا کے تیز ترین کوڈکوپٹر ڈرون کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

لُک اور مائیک بیل نے 2024 میں تھری ڈی پرنٹڈ ’’پیرگرین وی 4‘‘ ڈرون تیار کیا، جس نے 480 کلومیٹر، یعنی 298 میل فی گھنٹہ سے پرواز کر کے دنیا کے تیز ترین ڈرون کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا، تاہم یہ ریکارڈ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکا۔

گزشتہ ماہ آسٹریلوی انجینیئر بینجمن بیگس کے بنائے گئے ڈرون نے 480 کلومیٹر کی جگہ 626 کلومیٹر یعنی 389 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر کے یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون کا کامیاب تجربہ کرلیا

تاہم صرف ایک ماہ بعد ہی لُک اور مائیک بیل نے ڈرون کی رفتار میں ایک بار پھر حیرت انگیز اضافہ کرتے ہوئے اسے 657.59 کلومیٹر یعنی 408 میل فی گھنٹہ تک پہنچا کر دوبارہ عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ پیری گرین وی 4 کواڈ کاپٹر جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں مقیم ایک فضائی ویڈیو گرافر لیوک بیل نے اپنے والد مائیک کی مدد سے بنایا تھا۔ جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے، یہ ان کے کسٹم ڈرون کا چوتھا ڈرون ہے، جو اپنے پہلے ورژن سے خاصا بہتر ہے، انہوں نے شمسی توانائی سے چلنے والا ایک علیحدہ ڈرون بھی بنایا ہے جو سورج کی روشنی سے پرواز کرتا ہے، تاہم اس کی رفتار کافی کم ہے۔

Related posts

میسوری جوڑے ‘چکن قلم میں لاک بیٹے ، ان کو گولی مار کر’ بدسلوکی کے معاملے میں

چینی ‘میگا سفارتخانے’ نے اسٹارر کے چین کے دورے سے قبل لندن میں برطانیہ کی منظوری حاصل کی

پیئرز مورگن نے آخر کار ڈیوڈ اور وکٹوریہ بیکہم کے بارے میں بروکلین بیکہم کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا