سوشل میڈیا پر یہ غلظی نہ کریں، این سی سی آئی اے نے خبردار کر دیا


این سی سی آئی اے نے عوامی آگاہی کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک غلط کلک یا غیر محتاط پوسٹ شہریوں کو جیل پہنچا سکتی ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق صارفین کسی بھی پوسٹ، خبر یا لنک کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں کیونکہ بغیر تحقیق مواد پھیلانا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور مقتدر اداروں کے خلاف غیر مصدقہ معلومات یا جھوٹی خبریں پھیلانا ایک سنگین قانونی جرم ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ کے سیکشن 26A کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے پر تین سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 20 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

این سی سی آئی اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ نفرت انگیز مواد اور فیک نیوز سے مکمل طور پر دور رہیں اور سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال کریں۔

ایجنسی کے مطابق ذمہ دار شہری بن کر ہی سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

Related posts

کیترین ریان نے اپنے والدین کے شدید دفاع میں بروکلین بیکہم کا مقصد لیا

پودوں کے ’سانس لینے کا عمل‘ اب سے دیکھنا ممکن

اسے کتنی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟