عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سیاسی بے یقینی اور معاشی خدشات کے باعث سونے کی قیمت (gold price)نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 12ہزار700روپےتک مہنگا ہو گیا ،جس کے بعد ایک تولہ سونا 5لاکھ روپے سے بھی اوپر پہنچ گیا۔
فی تولہ سونا پہلی بار5لاکھ 6ہزار362روپےکی نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گیا،10گرام سونا 10ہزار888روپےمہنگا ہوکر4لاکھ 34ہزار123روپےکا ہوگیا۔
عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سیاسی بے یقینی اور معاشی خدشات کے باعث سونے کی قیمت (gold price)نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
بدھ کے روز عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 800 ڈالر سے تجاوز کر گئی، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ محفوظ سرمایہ کاری (سیف ہیون) کی بڑھتی ہوئی طلب اور امریکی ڈالر کی کمزوری نے سونے کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا۔