چین میں آنکھوں کی سرجری کرنیوالا روبوٹ تیار


چینی محققین نے بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے آنکھ کی سرجری کرنے والا روبوٹ تیار کرلیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی محققین کی ایک ٹیم نے آنکھ کی سرجری کرنے کی صلاحیت رکھنے والا خودکار روبوٹک نظام تیار کیا ہے اس سے ریٹینا کی بیماریوں کے علاج میں سرجری کی درستی اور حفاظت میں نمایاں اضافہ ممکن ہو گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ روبوٹ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن کے محققین نے تیار کیا ہے۔

حالیہ مطالعے کے مطابق، اس نے جانوروں پر کئے گئے تجربات میں سب ریٹینل اور انٹراویسکولر انجیکشنز 100 فیصد کامیابی کے ساتھ لگائے۔

واضح رہے کہ یہ تحقیق سائنس روبوٹکس جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ آنکھ کی سرجری، خصوصاً ریٹناکی پیچیدہ سرجری، انتہائی مشکل ہوتی ہے کیونکہ آنکھ کی ساخت چھوٹی اور نرم ہوتی ہے۔

نیا نظام ڈی تھری سپیشل پرسیپشن، درست پوزیشننگ اور ٹریکٹری کنٹرول الگورتھمز استعمال کرتا ہے تاکہ روبوٹک بازو کی رہنمائی کی جا سکے۔

مطالعے کے مطابق آنکھوں کے مصنوعی ماڈلز، ایکس وائیوو سور کے اور زندہ جانوروں پر تجربات میں یہ روبوٹ دستی سرجری کے مقابلے میں اوسط پوزیشننگ غلطیوں کو تقریباً 80 فیصد اور سرجن کنٹرول شدہ روبوٹک سرجری کے مقابلے میں تقریباً 55 فیصد کم کر گیا۔

Related posts

لیسکو نے صارفین کے لیے سولر گرین میٹرز لگانے پر عارضی پابندی لگا دی

نیٹو کے ساتھ گرین لینڈ پر ‘مستقبل کے معاہدے کے فریم ورک’ تک پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے یورپی نرخوں کی حمایت کی

طویل مدتی دل کی پریشانیوں سے منسلک حمل کے دوران فالج