سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے جاری تاریخی اضافے کے بعدآج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔
فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے کا ہو گیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے ہو گئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 9 ہزار 903 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہو کر 4832 ڈالر ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح عالمی منڈی میں فی اونس چاندی 30 سینٹ سستی ہو کر 94 ڈالر 28 سینٹ ہو گئی۔