ون پلس 15 ٹی کی انٹری ، طاقتور فیچرز نے سب کو حیران کر دیا


ون پلس کا ایک نیا پریمیم اسمارٹ فون، جو کمپیکٹ ڈیزائن کے ساتھ آئے گا، تیاری کے مراحل میں ہے۔

توقع ہے کہ کمپنی جلد ہی اپنے ہوم مارکیٹ چین میں ون پلس 15 ٹی لانچ کرے گی، اور اس کی ریلیز سے پہلے ایک نئی لیک میں اس کی چند اہم خصوصیات اور فیچرزسامنے آئے ہیں۔

یہ تازہ لیک معروف ٹِپسٹر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن کی جانب سے ویبو پر شیئر کی گئی ہے۔ ان کی پوسٹ کے مطابق، ون پلس 15 ٹی میں 6.32 انچ کا فلیٹ ڈسپلے ہوگا جس کی 1.5 کے ریزولوشن ہوگی۔

یہ اسماٹ فون اپنے سابقہ ماڈل ون پلس 13 ٹی سے کافی مشابہت رکھتا ہے تو قیاس کیا جارہا ہے کہ جیسا ہے اس میں فلیٹ اولیڈ پینل اور کم از کم 120 ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، شاؤمی جلد ریکارڈ توڑ بیٹری فون لانچ کرنے کو تیار

اس کے علاوہ، ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن کے مطابق یہ کمپیکٹ فلیگ شپ فون کوالکوم کے جدید ترین اسنیپ ڈراگن 8 ایلیٹ جنریشن 5 پروسیسر سے لیس ہوگا۔

فون کے پچھلے حصے میں فوٹوگرافی کے لی، ڈوئل 50 میگا پکسل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا، جس میں ایک پرائمری کیمرہ اور ایک ٹیلی فوٹو لینس شامل ہوگا۔ جبکہ فرنٹ پر سیلفیز اور ویڈیو کالز کے لیے 16 میگا پکسل کا کیمرہ دیا جا سکتا ہے۔

بیٹری کی گنجائش اور چارجنگ اسپیڈز کے بارے میں ابھی تاک واضح معلومات سامنے نہیں آئیں، تاہم ٹِپسٹر کے مطابق یہ اپنے پچھلے ماڈل سے بہتر ہوں گی۔

حالیہ پشن گوئیوں کی بنیاد پر کہا جا رہا ہے کہ ون پلس 15 ٹی میں 7500 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی جا سکتی ہے۔

3 سی سرٹیفیکیشن کی بدولت یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ فون میں تقریباً 100 ڈبلیو کی وائرڈ فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ ہوگی، جبکہ اس فون کو مارچ 2026 کے وسط میں چین میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ تمام معلومات ابھی غیر مصدقہ ہیں اور کمپنی کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Related posts

کیری انڈر ووڈ 20 سال کے ‘دھوکہ دہی سے پہلے’ کی عکاسی کرتا ہے

ایکس کی جانب سے جدید اور خوبصورت فیچر کا اضافہ

‘افوریا’ کاسٹ کا تلخ تنازعہ سیزن 3 سے پہلے ہی سامنے آتا ہے