گروک کا نیا اے آئی فیچر متعارف کروا دیا گیا


مصنوعی ذہانت تیزی سے ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بنتی جا رہی ہے، اور ایکس اے آئی کا نیا فیچر، گروک 4 کا ویڈیو موڈ، اس ارتقا کی شاندار مثال ہے۔ یہ صارفین کو موبائل کیمرے سے اردگرد کے ماحول کی مکمل معلومات فراہم کرتا ہے۔

یہ فیچر مکمل طور پر وائس بیسڈ ہے، یعنی اسکرین دیکھنے یا ٹیکسٹ پڑھنے کی ضرورت بھی نہیں بلکہ صرف سوال پوچھیں اور گروک فوراً آواز میں معلومات فراہم کرے گا۔

ایلون مسک کی جانب سے ایکس پرشیئر کی گئی ایک مختصر ویڈیو میں گروک کو پانی کے قریب موجود ایک گراؤنڈہاگ کو جو پانی کے قریب گھاس میں چھپا ہوا تھا، فوراً پہچان لیتا ہے۔

یہ کلپ اس فیچر کی اہمیت اور طاقت کو واضح کرتا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک 43 ملین سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

گروک کا ویڈیو موڈ نابینا افراد یا کمزور نظر رکھنے والے افراد کے لیے ایک عملی اور انقلابی سہولت ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ مصنوعی ذہانت کو انسانی آنکھ کی طرح استعمال کرتا ہے۔

نابینا افراد کے لیے اردگرد کے ماحول کو سمجھنا، راستہ تلاش کرنا اور روزمرہ اشیاء کی پہچان ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔

گروک کا ویڈیو موڈ کیمرے کے ذریعے سامنے موجود مناظر، اشیاء اور رکاوٹوں کو دیکھ کر انہیں آواز میں بیان کرتا ہے، جس سے وہ سامنے موجود رکاوٹوں اور چیزوں کے بارے میں آسانی سے جان سکتے ہیں۔

دروازہ، صوفہ کوئی رکاوٹ یا کون سی چیز سامنے رکھی ہے یا راستے میں کیا موجود ہے۔ ان سب کے لیے اب گروک نہایت معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ مسلسل دوسروں کی مدد طلب کرنا نابینا افراد کے لیے نفسیاتی بوجھ بن جاتا ہے۔ گروک کا یہ فیچران کے اعتماد میں اضافہ کرتا ہے۔ ریئل ٹائم پروسیسنگ اس فیچرکی سب سے بڑی طاقت ہے۔

اس کے ساتھ ہی نابینا افراد کے لیے یہ سہولت بازار، پارک اور دفاتر جیسے عوامی مقامات پر بھی ماحول کی وضاحت کر کے انہیں زیادہ پُراعتماد بناتی ہے، اورروزمرہ زندگی کو نہایت آسان اور خود مختار بناسکتی ہے۔

ابتدائی ٹیسٹس میں اشیاء کی شناخت کی درستگی 85 فیصد رہی، جو اسے قابلِ اعتماد بناتی ہے۔

گروک کا ویڈیو موڈ نہ صرف نابینا افراد بلکہ وائلڈ لائف اور تحقیق کے شعبے میں جانوروں، پرندوں اور پودوں کی شناخت کے لیے نہایت مفید ہے، جبکہ تعلیم میں یہ طلبہ اور اساتذہ کو عملی مشاہدے کے دوران اشیاء اور تجربات کی فوری وضاحت فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح سفر اور سیاحت میں یہ تاریخی مقامات اور مناظر کی معلومات دے کر ایک ذاتی ٹور گائیڈ جیسا تجربہ پیدا کرسکتا ہے، اور صحافیوں و کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے مناظر کی درست اورفوری تشریح میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ روزمرہ زندگی میں یہ گھریلو اشیاء کی شناخت، آلات کے استعمال اور مسائل سمجھنے میں بےحد مددگار ہے۔

Related posts

لوئس ٹاملنسن نے انکشاف کیا کہ کس طرح سوئفٹ نے حادثے سے اپنے نئے ایل پی کو فروغ دیا

بروکلین پیلٹز بیکہم نے اسٹینڈ ایگینٹس ‘پرفیکٹ’ فیملی پر دوگنا کردیا

ایلیاہ ایم کوپر انجیلا باسیٹ کے ساتھ معنی خیز لمحے کی عکاسی کرتا ہے