سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ


شہر کی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمت میں 10 روپے فی واٹ اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی واٹ قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 40 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس اضافے کے باعث سولر سسٹمز کی مجموعی لاگت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور ایک مکمل سسٹم کی قیمت میں تقریباً 2 لاکھ روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔

نئے نرخنامے کے مطابق آن گرڈ سولر سسٹمز کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:

5 کلوواٹ آن گرڈ سسٹم 6 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ سسٹم 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 10 کلوواٹ سسٹم 11 لاکھ روپے، 12 کلوواٹ سسٹم 12 لاکھ 50 ہزار روپے،جبکہ 15 کلوواٹ سسٹم کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں، جبکہ ہائبرڈ سسٹم لگوانے کے خواہشمند صارفین کو بیٹریوں کی مد میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے سولر توانائی کی جانب منتقل ہونے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے، تاہم بجلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے نرخوں کے باعث سولر سسٹمز کی طلب بدستور برقرار ہے۔

Related posts

کیٹی پیری ، جسٹن ٹروڈو اچیئو ان کے تعلقات میں اہم سنگ میل

سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

میلیسا گلبرٹ کے ارادے کا انکشاف ہوا جب تیمتھیس بس فیلڈ بچوں کے جنسی استحصال کے دعووں سے لڑتا ہے