سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں


عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں سونا 91 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 4 ہزار 923 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی کی قیمت میں 372 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ چاندی 10 ہزار 275 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Related posts

ٹریوس کیلس ‘چیریٹی ڈرامہ’ بلیک رواں تنازعہ کے درمیان ٹیلر سوئفٹ کو گھسیٹنے کا امکان ہے

جسٹن بیبر نے عالمی ٹور کے منصوبوں کو ختم کردیا

فیمس فیشن ڈیزائنر فیشن سٹائلسٹ کامی جی کی سالگرہ گلبرگ سکھ چین کلب میں منعقد کی گئی