عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کردئیے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط کا فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 573 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونا 65 ڈالر مہنگاہوکر 4988 ڈالر فی اونس کی نئی بلند سطح پہنچ گیا۔
ایک تولہ چاندی مزید 526 روپے کا اضافہ ہوگیا،ایک تولہ چاندی کے دام 10 ہزار 801 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔