شمالی خطے میں سیمنٹ کی قیمتوں میں آج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ٹوپلائن سیکیورٹیز کے مطابق سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 30 سے 50 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دسمبر 2025 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں مجموعی طور پر 20 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی خطے سے سیمنٹ کی برآمدات دسمبر 2025 میں 7.14 فیصد کمی کے بعد 6 لاکھ 21 ہزار 685 ٹن رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ مقدار 6 لاکھ 69 ہزار 461 ٹن تھی۔
ملک میں سیمنٹ کی بوری سستی ہوگئی
یاد رہے کہ دسمبر 2025 میں شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ ملز سے کوئی برآمد نہیں ہوئی۔
اسی طرح جولائی سے دسمبر 2025 کے دوران شمالی خطے سے سیمنٹ کی برآمدات میں 18.53 فیصد کمی دیکھی گئی اور برآمدات 8 لاکھ 8 ہزار 506 ٹن رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ مقدار 9 لاکھ 92 ہزار 413 ٹن تھی۔
