83
پنجگور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کا سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک ہلاک ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ جمیل پنجگور سمیت متعدد علاقو ں میں دہشتگرد کارروائیوں میں سرگرم تھا، ہلاک دہشتگرد جمیل 2022میں پنجگور ہیڈکوارٹرز پر حملے میں بھی ملوث تھا،دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا۔
