دبلا پتلا نظر آنے والوں کو بھی ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ ہو سکتا ہے، تحقیق
کینیڈین سائنسدانوں نے جسم میں زیادہ چربی کے باعث ہونے والے مٹاپے کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے کی جانے والی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دبلا پتلا دکھائی دینے والا شخص بھی دل کے دورے اور فالج کے خطرے کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس سلسلے میں کسی کو دیکھ کر اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔
