لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل کرلی گئی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون میں میں ایک تبدیلی متوقع ہے۔ حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شمولیت متوقع ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں 1 فاسٹ بولر،3 اسپنرز اور7 بیٹرز شامل ہونگے۔
اس کےعلاوہ فائنل الیون میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اور نعمان علی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین پروٹیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کل ایکشن میں ہونگے۔ میزبان پاکستان کو سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم نے پہلا ٹیسٹ ترانوے رنز سے جیتا تھا۔