فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صرف ملتان میں کارروائیوں سے ماہ اکتوبر میں تقریبا 482 ملین روپے مالیت کی اشیاء ضبط کرلی ہیں۔
ایف بی آر اعلامیے میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران غلہ منڈی ملتان کے قریب ٹرک سے غیر ملکی سگریٹ اور چھالیہ برآمد کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اشیاء جانوروں کی ہڈیوں کے نیچے چھپا کر لے جائی جارہی تھیں۔
ایف بی آر اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملتان کے انڈسٹریل ایریا میں گودام سے 14 اعشاریہ 89 ملین روپے مالیت کی غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔
اعلامیےمیں کہا گیا کہ جے سی پی سخی سرور پر ٹرک سے غیر ملکی ساختہ 104 انورٹرز برآمد کیے گئے، جن کی مالیت کا تخمینہ 13 اعشاریہ 2 ملین روپے ہے۔
ایف بی آر اعلامیے میں بتایا گیا کہ کراچی سے جانے والی مسافر بس سے اسمگل شدہ ہیوی بائیک بھی برآمد کی گئی ہے۔