اگلے سال کے آغاز میں چین کا دورہ کروں گا ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال کے آغاز میں چین کا دورہ کریں گے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں چین جانے کی دعوت دی گئی ہے اور یہ دورہ ’’اگلے سال کے اوائل میں متوقع ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ کے آخر میں وہ جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی توقع رکھتے ہیں، اگرچہ حالیہ دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر کشیدگی بڑھی ہے۔



Related posts

طیفی بٹ کے شناختی کوائف میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف

لانا ڈیل ری نے جیمز بانڈ 007 تھیم گانا کے ساتھ انماد کو جنم دیا

گاڑی رکتے ہی مسافر پیچھے مڑ کر دیکھنے کے روادار نہیں ہوتے، چلتی گاڑی میں طے کی گئی منگنیاں کسی کمزور رسے کی پینگ کی طرح تڑاک کرکے ٹوٹ جاتیں