لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف جھوٹی خبر نشر کرنے والے نجی ٹی وی نے برطانیہ میں مقدمے کے بعد معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی طرف سے پروگرام میں غلط خبر چلنے پر پہنچنے والی تکلیف پر وہ مریم نواز سے معذرت خواہ ہیں۔
مریم نواز کے خلاف خبر 17 نومبر 2022 کو نشر ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانہ سے محض 45 ہزار روپے میں ایک گھڑی خریدی تھی، حالانکہ اس کی اصل مالیت تقریباً 10 لاکھ روپے تھی۔
مریم نواز نے اس الزام کے بعد برطانیہ کی ہائی کورٹ میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔