3
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سی پی پی اے نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت 37 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔
نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر 29 اکتوبر کو سماعت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے، جس میں بجلی کی قیمت 8 پیسے فی یونٹ بڑھائی گئی تھی۔