اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے، جس میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 37 پیسے فی یونٹ کمی مانگی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کی درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو کرے گا۔