2
Table of Contents
اردن کی اربد کمشنری میں سو سالہ شخص نے چوتھی شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔ معمر دولہا ’سالم شلول‘ کا کہنا تھا ’عمر محض ہندسے ہیں انسان کا دل جوان ہونا چاہئے۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق معمر اردنی دولہا کی شادی کے چرچے اردن سے باہر پہنچ چکے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے’ ان مشکل معاشی حالات میں کس طرح معمر شخص شادی کی خواہش رکھ سکتا ہے۔‘
اردنی ذرائع ابلاغ کے مطابق اربد کمشنری میں سکونت پذیر ’ سالم شلول ‘ جن کی عمر اس وقت 100 برس سے تجاوز کرگئی ہے کی پہلے سےدو بیویاں اور 20 سے زیادہ بچے ہیں۔
دولہا کی تیسری بیوی جس کے انتقال پر وہ افسردہ ہو گئے تھے نے یہ فیصلہ کیا کہ اداسی کو دور کرنے کے لیے جواں سال خاتون سے شادی کرنا ہوگی۔
اپنی خواہش کا اظہار دوستوں سے کیا جنہوں نے پہلے تو اسے مذاق سمجھا مگر بعدازاں سنجیدگی سے ان کےلیے دلہن تلاش کرنے لگے جو بالاخر مل گئی۔
دولہا کے دوستوں کا کہنا تھا ’ اس عمر میں بھی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل صحت مند ہیں، ان کا حفاظہ بھی بہت بہتر ہے۔ آج بھی وہ ماضی کے قصے ایسے سناتے ہیں جیسے ابھی کا واقعہ ہو۔‘