’دل تو جوان ہے‘ اردن میں سو سالہ شخص نے چوتھی شادی کرلی

Table of Contents


دوستوں کا کہن ہے اس عمر میں بھی ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہیں (فائل فوٹو)

اردن کی اربد کمشنری میں سو سالہ شخص نے چوتھی شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔ معمر دولہا ’سالم شلول‘ کا کہنا تھا ’عمر محض ہندسے ہیں انسان کا دل جوان ہونا چاہئے۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق معمر اردنی دولہا کی شادی کے چرچے اردن سے باہر پہنچ چکے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے’ ان مشکل معاشی حالات میں کس طرح معمر شخص شادی کی خواہش رکھ سکتا ہے۔‘
اردنی ذرائع ابلاغ کے مطابق اربد کمشنری میں سکونت پذیر ’ سالم شلول ‘ جن کی عمر اس وقت 100 برس سے تجاوز کرگئی ہے کی پہلے سےدو بیویاں اور 20 سے زیادہ بچے ہیں۔
دولہا کی تیسری بیوی جس کے انتقال پر وہ افسردہ ہو گئے تھے نے یہ فیصلہ کیا کہ اداسی کو دور کرنے کے لیے جواں سال خاتون سے شادی کرنا ہوگی۔
 اپنی خواہش کا اظہار دوستوں سے کیا جنہوں نے پہلے تو اسے مذاق سمجھا مگر بعدازاں سنجیدگی سے ان کےلیے دلہن تلاش کرنے لگے جو بالاخر مل گئی۔
دولہا کے دوستوں کا کہنا تھا ’ اس عمر میں بھی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل صحت مند ہیں، ان کا حفاظہ بھی بہت بہتر ہے۔ آج بھی وہ ماضی کے قصے ایسے سناتے ہیں جیسے ابھی کا واقعہ ہو۔‘



Related posts

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے ایک ارب 80 کروڑ کی لاگت سے 112 گاڑیاں بلٹ پروف کروا لیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا

راولپنڈی میں سبق نہ یاد کرنے پر قاری نے بچے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا