32 ملین سے زیادہ طلبا میں پہلی پوزیشن پر پانچ لاکھ درہم کا انعام دیا گیا۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
تیونس کی بارہ سالہ جڑواں بہنوں بیسان اور بلسان نے عرب ریڈنگ چیلنج 2025 جیت کر تاریخ رقم کردی۔ دونوں نے مجموعی طور پر600 سے زیادہ کتابوں کا مطالعہ کیا۔
دونوں بہنوں نے 32 ملین سے زیادہ طلبا میں پہلی پوزیشن حاصل کی اورانہیں پانچ لاکھ درہم کا انعام دیا گیا۔
بیسان کوعود(عرب گٹار) بجانے کا شوق ہے اور وہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں جبکہ بلسان وائلن بجاتی ہیں او روبوٹکس انجینیئر بننے کی خواہش ہے۔
دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جمعرات کو منعقدہ تقریب میں امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے جڑواں بہنوں کو اعزاز سے نوازا۔
عرب ریڈنگ چیلنج کے نویں ایڈیشن میں 50 ملکوں کے ایک لاکھ 32 ہزار سے زیادہ سکولوں سے طلبا نے حصہ لیا، ان کی رہنمائی ایک لاکھ 61 ہزار سپروائرز نے کی۔
اس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے عربک لٹریسی انیٹشیٹو میں ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر انعامی رقم ایک کروڑ 10 لاکھ درہم تھی۔
بحرین کے گیارہ سال محمد جاسم ابراہیم دوسرے نمبر پر رہے اور ایک لاکھ درہم کا انعام حاصل کیا۔
محمد جاسم ابراہیم کو چار سال کی عمر سے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے، اب تک 200 سے زیادہ کتابیں بڑھیں ہیں۔
عرب ریڈنگ چیلنج کا آغاز 2015 میں ہوا تھا۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
موریطانیہ کی نو سالہ مریم شامیخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور 70 ہزار درہم کا انعام حاصل کیا۔
مریم جنہوں نے 100 کتابیں پڑھیں ہیں، مطالعے اور ڈرائنگ کا شوق رکھتی ہیں۔انہوں نے اس کامیابی کا کریڈٹ اپنی فیملی سپورٹ کو دیا۔
مریم شامیخ ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں انہوں نے دوسرے بچوں کو بھی مطالعے کی ترغیب دی۔
مصر کی طالبہ سحر مسیح کو ’آوٹ سٹینڈنگ سپروائزر‘ کا ٹائٹل دیا گیا۔ انہیں تین لاکھ درہم کا انعام دیا گیا۔
بہترین سکول، کمیونٹی چیمپیئن اور پیپل آف ڈٹرمینشن چیمپیئن کی کیٹیگری میں بھی انعامات دیے گئے۔ عرب ریڈنگ چیلنج کے ملکی سطح کے فاتحین کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔
یاد رہے عرب ریڈنگ چیلنج 2024 کے آٹھویں ایڈیشن میں سعودی طالبہ کادی الخثعمی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شامل تھیں۔
عرب ریڈنگ چیلنج کا آغاز 2015 میں ہوا تھا۔ اس کا مقصد عربی زبان کی اہمیت اجاگر کرنا، عرب طلبا میں مطالعے کی عادت کا احیا اور ہر طالبعلم کو تعلیمی سال کے دوران میں 50 کتابوں کے مطالعے کا پابند بنا کر ایک دانش ور نسل تیار کرنا ہے۔
چورلکی نیوز ایک جدید اردو نیوز نیٹ ورک ہے جو درست معلومات، تیز رفتار اپ ڈیٹس اور بااعتماد رپورٹنگ کے ذریعے آپ کو جوڑتا ہے دنیا بھر کی خبروں سے۔ سیاست ہو یا کھیل، کاروبار ہو یا تفریح — ہم پیش کرتے ہیں وہ خبریں جو اہم بھی ہیں اور حقیقی بھی۔ ہمارا عزم ہے: سچ، رفتار اور اعتماد۔