اسلام آباد:پاکستان کے بدلتے توانائی کے منظرنامے کیلئےڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک مضبوط انتخاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ریفائننگ سیکٹر ایک خاموش مگر اہم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔
کیونکہ امریکہ سے آنے والا ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل اب ملک کی توانائی کی ضروریات کے لیے ایک قابلِ عمل اور مسابقتی متبادل کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی خصوصاً ایسی پاکستانی ریفائنریوں کا موزوں انتخاب ہے جن کے پاس گہرے سمندر کی بندرگاہی سہولیات ہیں۔
