وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 65 پیسے کمی کی درخواست جمع کرادی ہے۔
نیپرا نے درخواست موصول ہونے کے بعد 27 نومبر کو سماعت کا وقت مقرر کیا ہے۔
حکام کے مطابق سماعت کے دوران بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی جا سکتی ہے، جس کے بعد صارفین کو دسمبر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق منظوری کی صورت میں دسمبر میں استعمال ہونے والے ہر یونٹ پر صارفین کو 65 پیسے فی یونٹ کمی کا فائدہ دیا جائے گا۔
