پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ مثبت آغاز کے ساتھ کھلی۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں 838 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 1,64,027 کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی تھی اور ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1,63,189 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 6 پیسے کمی کے بعد 280 روپے 50 پیسے پر آگئی ہے۔
