لیپ ٹاپ اپنی جگہ ساکت رہتے ہیں مگر ایک نئی ڈیوائس آپ کو دنگ کر دے گی۔
ایک چینی کمپنی لیناوؤ نے ایک نیا کانسیپٹ لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔
تھنک بک پلس جنریشن 7 آٹو ٹوئیسٹ لیپ ٹاپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہر وقت اپنے مالک کو ٹریک کرتا رہتا ہے۔
یعنی اگر آپ حرکت کر رہے ہیں تو اس کا ڈسپلے بھی کچھ گھوم کر آپ کو ڈھونڈتا ہے۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو اسکرین گھومنے یا روٹیٹ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
موٹرائز اسکرین کیمرے کو استعمال کرکے آپ کا تعاقب کرتی ہے۔
فی الحال تو یہ ایک کانسیپٹ لیپ ٹاپ ہے مگر کمپنی کی جانب سے جون 2026 میں اسے فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
