وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے سینیٹ اجلاس میں ٹیلی کام آپریٹرز کے ماہانہ سپرکارڈ پیکجز قیمت میں اضافے کی تحریری وضاحت دیدی۔
وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ موبائل آپریٹرز نے ماہانہ کارڈز کی قیمتوں میں 20 فیصد سے 50 فیصد تک اضافہ کیا ہے، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث موبائل آپریٹرز کو ماہانہ کارڈز کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپےکی قدرمیں 44 فیصد کمی بھی کارڈزقیمت میں اضافہ کا سبب ہے، پالیسی ریٹ کو 7 سے 22 فیصد کرنے سے ٹیلی کام آپریٹرز کی مالیاتی لاگت میں اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ 5 سال کے دوران موبائل صنعت کی اوسط سالانہ آمدنی نمو صرف 9 فیصد رہی۔
