ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکا امکان ہے، بجلی 48 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکےلیےدرخواست نیپرامیں دائر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پی پی اےنےدسمبر 2025کی ایڈجسٹمنٹ درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر 29 جنوری کوسماعت کرے گا۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکڑک صارفین پر بھی ہوگا،اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کےلیے نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے، نومبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی93پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔
