سرکاری گندم کی ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے آٹا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
اس بارے میں چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عبدالجنید نے کہا کہ سرکاری گندم غذائیت سے خالی ہے جسے نئی گندم کے ساتھ مکس کرکے جو آٹا تیار ہو رہا ہے وہ قیمت کے لحاظ سے عوام کی پہنچ سے باہر ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت کی طرف سے فلور ملوں کوگندم کی ترسیل میں تاخیر کی وجہ سے کراچی میں آٹے کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کراچی کی فلور ملوں کو سرکاری گندم کی ترسیل بروقت نہ ہونے سے متعلق کمشنر کراچی کو بھی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔
