واٹس ایپ اسٹیٹس میں صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے اسٹیٹس پرائیویسی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر سامنے آیا ہے۔
اس فیچر سے صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ ملے گا، وہ یہ چیک کرسکیں گے کن افراد کے ساتھ ان کا اسٹیٹس شیئر ہوگا اور کیا پوسٹ ری شیئر ہوسکتی ہے یا نہیں۔
یہ فیچر ان افراد کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جو ہر اسٹیٹس کو پوسٹ کرنے سے قبل پرائیویسی سیٹنگز کو بدلتے ہیں۔
اب تک واٹس ایپ میں اسٹیٹس دیکھنے والوں کے بارے میں یہ جاننا ممکن نہیں کہ اسے کون دیکھ سکتا ہے۔
صارفین کو اس کے لیے یادداشت پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر اسٹیٹس مینیو میں موجود ہے۔
جب مینیو کو اوپن کیا جاتا ہے تو وہاں آڈینس نامی نیا آپشن نظر آئے گا۔
اس پر کلک کرکے آپ پرائیویسی سیٹنگ کو سیٹ کرسکتے ہیں۔
اس آپشن میں مائی کانٹیکٹس، اونلی شیئر وڈ اور except کے آپشنز میں سے کسی ایک کو سلیکٹ کیا جاسکتا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص کانٹیکٹس کو ایڈ یا خارج کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ آپشن ابھی بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
