ایکس (ٹوئٹر) نے ‘اسٹارٹر پیکس’ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرایا، جو صارفین کو ان کی دلچسپی کے مطابق اکاؤنٹس دکھائے گا.
ایکس (ٹوئٹر) نے اپنے پلیٹ فارم پر ایک نیا فیچر ‘اسٹارٹر پیکس’ متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے نئے صارفین اپنی دلچسپی کے مطابق مختلف اکاؤنٹس دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
کمپنی کے مطابق، اس فیچر کے تحت دنیا بھر کے اہم اکاؤنٹس نئے صارفین کو دکھائے جائیں گے تاکہ وہ بہترین مواد تک رسائی حاصل کر سکیں۔ یہ فیچر بلیو اسکائی کے ویسے ہی فیچر سے ملتا ہے جس میں صارفین کو اپنے اسٹارٹر پیکس بنانے کی سہولت دی جاتی تھی۔
نئی خصوصیت کی وضاحت کرتے ہوئے ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیئر نے کہا کہ یہ فیچر عالمی سطح پر صارفین کی دلچسپی کے مطابق مفید ثابت ہوگا۔
ایکس کا یہ فیچر میٹا کے تھریڈز میں موجود "ورژن” فیچر کے مماثل ہے، جس میں ریکومینڈڈ پروفائلز کی کلیکشنز شامل کی جاتی ہیں۔
