’سونے سے تین گھنٹے قبل اپنے آپ کو ٹی وی یا موبائل وغیرہ کی سکرین سے دُور رکھیں‘ (فائل فوٹو: شٹرسٹاک)
اگر تھکاوٹ کے باوجود آپ کو نیند نہیں آرہی تو اُس کی بنیادی وجہ کچھ اور ہے جو اکثر نظرانداز کردی جاتی ہے۔ نیورو سرجن ڈاکٹر پرکاش اِس کی نشان دہی کرتے ہیں۔ اگر آپ بستر پر لیٹے ہیں، انتہائی تھکاوٹ کا شکار ہیں، جمائیاں لے رہے ہیں، نیند نہیں آرہی اور آپ بار بار گھڑی کو بھی دیکھ رہے ہیں کہ الارم بجنے میں کتنا وقت باقی رہ گیا ہے تو ایسے میں آپ کو چاہیے کہ آپ اپنے سونے کی حکمتِ عملی کو تبدیل کریں۔
نیورو سرجن ڈاکٹر پرکاش اپنے شعبے میں 33 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں نیند نہ آنے کے ایک عام مسئلے پر روشنی ڈالی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ کی روزمرہ کی عادات کس طرح آپ کی رات کی نیند خراب کر رہی ہے۔ دن کے اوقات میں آپ کا معمول طے کرتا ہے کہ رات کو آپ کو کتنی اچھی نیند آئے گی۔‘ نیورو سرجن نے چار ایسی ٹِپس تجویز کی ہیں جو آپ اپنی روزمرہ کی عادات میں ردوبدل کر کے اپنائیں تو رات کو بہتر نیند کر سکتے ہیں۔ 1) زیادہ چہل قدمی کریں ان کا مزید کہنا ہے کہ ’بہت سے افراد دن کے دوران طویل وقت تک بے کار بیٹھے رہتے ہیں، چاہے وہ دفتر میں ہوں یا گھر پر، صوفے پر بیٹھے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر پرکاش نے اس پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’دن کے اوقات میں بے کار بیٹھنے کے بجائے زیادہ چہل قدمی کریں۔‘ 2) روشنی کو مدھم کریں نیورو سرجن نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’سورج غروب ہونے کے بعد اپنے چاروں طرف روشنی کم کر دیا کریں۔ سونے سے پہلے روشنی کو مدھم کرنا ضروری ہے، اس میں سر کے اُوپر لگی لائٹس کے علاوہ بیڈ کے سائیڈ ٹیبل پر رکھے لیمپ کی لائٹ بھی شامل ہے۔‘ 3) سونے سے پہلے سکرین نہ دیکھیں انسان کی زندگی بہت مصروف ہے، صبح جلدی جلدی ناشتے کے لیے کچھ بھی اُٹھا لینا، دفتر میں اسے جلدی جلدی کھانا، ڈیڈلائن کو ذہن میں رکھ کر کام کرنا اور ایک کے بعد ایک میٹنگ کرنا۔ یہ سب بہت محنت طلب کام ہے۔
’دن کے اوقات میں بے کار بیٹھنے کے بجائے زیادہ چہل قدمی کی عادت اپنائیں‘ (فائل فوٹو: شٹرسٹاک)
اس لیے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ شام کا وقت فارغ بیٹھنے کے لیے ہوتا ہے، ٹی وی شوز دیکھنا یا بے کار میں موبائل کو سکرول کرتے رہنا، اور یہ سلسلہ رات کو بستر پر لیٹنے کے وقت تک جاری رہتا ہے۔ نیورو سرجن نے اس عادت کو ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سونے سے تین گھنٹے قبل اپنے آپ کو سکرین سے دُور رکھیں۔‘ 4) جلدی ناشتہ اور جلدی کھانا ڈاکٹر پرکاش نے چوتھی اور آخری تجویز یہ دی ہے کہ آپ جلدی ناشتہ کریں اور رات کو جلدی بھی کھانا کھائیں۔بہتر یہ ہے کہ غروبِ آفتاب سے پہلے اور اس کے بعد 20 منٹ تک واک کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’آپ کی یہ عادت ہاضمے کے مسائل کو کم کرے گی۔ جب کوئی سونے کے وقت رات کا کھانا کھاتا ہے تو ہاضمے کا عمل خراب ہو جاتا ہے۔‘ نیورو سرجن کے مطابق ’ہاضمے کا عمل بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تھوڑی سی چہل قدمی کی جائے تاکہ آپ جب بستر پر لیٹیں تو پیٹ پُھولا ہوا محسوس نہ ہو۔ اور جب آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہوتا ہے تو آپ بار بار کروٹ لیتے ہیں اور آپ کو نیند بھی دیر سے آتی ہے۔‘ نیورو سرجن ڈاکٹر پرکاش کہتے ہیں کہ ’اپنی زندگی میں ان عادات کو ’خلوص سے‘ جاری رکھیں اور پھر نتائج کو دیکھیں۔ آپ کو بہتر نیند کے لیے ان صحت مند تبدیلیوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔‘
چورلکی نیوز ایک جدید اردو نیوز نیٹ ورک ہے جو درست معلومات، تیز رفتار اپ ڈیٹس اور بااعتماد رپورٹنگ کے ذریعے آپ کو جوڑتا ہے دنیا بھر کی خبروں سے۔ سیاست ہو یا کھیل، کاروبار ہو یا تفریح — ہم پیش کرتے ہیں وہ خبریں جو اہم بھی ہیں اور حقیقی بھی۔ ہمارا عزم ہے: سچ، رفتار اور اعتماد۔