وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیارکیا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی گاڑیاں پرانی اورناقص ہیں، جو خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک کے مترادف ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پ…
6