سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ ایک بار پھر جاری ہے، جو حالیہ دنوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب تھمنے لگا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا آج 2 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے پر آگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1714 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کے بعد 4095 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر اور سودی پالیسیوں میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ33 ہزار 826 روپے تھی۔
