چین نے ماحول دوست اور جدید توانائی پیدا کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گونسو صوبے کے ایک شہر میں سورج کی شعاعوں اور نمک کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
اس جدید نظام میں 12 ہزار عکس نما شمسی شعاعوں کو ایک مرکزی ٹاور پر مرکوز کیا جاتا ہے، جو نمک کو 565 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کرتا ہے۔
یہ شدید حرارت اسٹیم ٹربائنز کو چلانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جس سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔ چین کا یہ نظام تقریباً 80 ہزار گھروں کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نیپرا نے ملک بھر کیلئے یکساں بجلی ٹیرف کی منظوری دیدی
یہ منصوبہ نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ توانائی کی خود کفالت کا بھی مظہر ہے اور اسے دنیا کے چند جدید ترین شمسی توانائی منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
